لاہور،کراچی، اسلام آباد:گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 6 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا پہلا سپیل متوقع ہے۔
پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی سندھ میں آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب (این ڈی ایم اے) نے شمال مشرقی پنجاب کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خدشے کا اظہار کیا ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرے سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔