Get Alerts

بھارتی نیوز چینلز پر مبینہ سائبر حملے،  مبینہ سائبر کارروائیوں نے  نشریاتی نظام کی سکیورٹی پر سوالات اٹھا دیے 

بھارتی نیوز چینلز پر مبینہ سائبر حملے،  مبینہ سائبر کارروائیوں نے  نشریاتی نظام کی سکیورٹی پر سوالات اٹھا دیے 

نئی دہلی: نامعلوم ہیکرز کی جانب سے بھارتی نیوز چینلز کو نشانہ بنائے جانے کے دعوے سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق ABP News اور TV9 Telugu کی نشریات مبینہ طور پر متاثر ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی نیوز چینل اے بی پی نیوز کی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشنز میں بھی مبینہ مداخلت کی گئی، جبکہ ٹی وی 9 تیلگو کی نشریات میں خلل آنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات میں کہا جا رہا ہے کہ بھارتی چینلز پر یکے بعد دیگرے ہونے والی مبینہ سائبر کارروائیوں نے ان کے نشریاتی نظام کی سکیورٹی پر سوالات اٹھا دیے ہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔

سائبر سکیورٹی ماہرین کے مطابق کسی بھی ہیکنگ واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے تکنیکی تحقیقات، ڈیجیٹل فرانزک اور متعلقہ اداروں کی باضابطہ رپورٹس ضروری ہوتی ہیں۔

واقعے سے متعلق مزید معلومات اور سرکاری مؤقف سامنے آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی۔

ٹیگز: