Get Alerts

پہلگام واقعہ: بھارتی اپوزیشن نے فالس فلیگ آپریشن قرار دے کر حکومتی بیانیے پر سوالات اٹھا دیے

پہلگام واقعہ: بھارتی اپوزیشن نے فالس فلیگ آپریشن قرار دے کر حکومتی بیانیے پر سوالات اٹھا دیے

نئی دہلی: بھارتی ریاست جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے مشکوک حملے کو اپوزیشن جماعتوں نے فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے بی جے پی حکومت سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما نے سوال اٹھایا کہ جب علاقے میں سخت سکیورٹی کے انتظامات موجود ہیں، تو مسلح افراد وہاں کیسے داخل ہوئے؟ اور بغیر کسی رکاوٹ کے کیسے واپس چلے گئے؟ انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ ایسے واقعات عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش ہیں۔

اپوزیشن رہنما نے مودی حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ جیسے ماضی کے واقعات کی طرح عوام کو مزید گمراہ نہیں کیا جا سکتا، اب حکومت کو شفافیت اپنانا ہوگی۔

ٹیگز: