کراچی: پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت کو بے نقاب کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے عزائم پر سوالات اٹھا دیے۔ نادیہ خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت کے پاس ایسی کون سی سُپر ٹیکنالوجی ہے جو پانچ منٹ بعد ہی یہ بتا دیتی ہے کہ حملہ کس نے کیا؟ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے ہی لوگوں کو نشانہ بنا کر پاکستان پر الزام لگا رہا ہے۔
نادیہ خان نے یہ بھی کہا کہ اس فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پاکستان کے پانی کے حقوق پر سوالات اٹھانا تھا، اور اب بھارتی عوام بھی اس سازش کو سمجھنے لگے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ بھارت کے یہ حملے اکثر اہم مغربی وفود کے بھارت دوروں کے دوران کیے جاتے ہیں تاکہ عالمی سطح پر پروپیگنڈا کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ اپنے فوج کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ان سازشوں کو ناکام بنائے گی۔ نادیہ خان کے اس جرات مندانہ موقف کو سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی حاصل ہوئی اور مداحوں نے ان کی سچائی اور بہادری کی تعریف کی۔