Get Alerts

کاہنہ ٹیوشن سنٹر حادثہ، زخمی ٹیچر نے اہم تفصیلات بتا دیں

کاہنہ ٹیوشن سنٹر حادثہ، زخمی ٹیچر نے اہم تفصیلات بتا دیں

لاہور: کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والی ٹیچر نے حادثے کے وقت کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس وقت چھت گری، اس وقت چھت پر کوئی تعمیراتی کام جاری نہیں تھا۔

زیر علاج ٹیچر کے مطابق چھت پر کام صبح 11 بجے کیا گیا تھا، جبکہ حادثہ دوپہر 3 سے 4 بجے کے درمیان پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود اور ان کی بیٹی بھی موقع پر موجود تھیں، جب بچوں کے اکیڈمی سے جانے کے وقت اچانک چھت گر گئی۔

ٹیچر نے بتایا کہ وہ بھی ملبے تلے دب گئی تھیں اور انہیں یاد نہیں کہ انہیں کب ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 9 سال سے بچوں کو پڑھا رہی ہیں اور یہ بچے ان کے لیے اپنی اولاد کی طرح ہیں۔

زخمی ٹیچر نے جاں بحق بچوں کے والدین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔

واقعے کے بعد زخمی ٹیچر زیر علاج ہیں، جبکہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگز: