Get Alerts

لاہور: ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کی ہلاکت، ابتدائی رپورٹ میں بھاری ملبہ اور کمزور ڈھانچہ وجہ قرار

لاہور: ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کی ہلاکت، ابتدائی رپورٹ میں بھاری ملبہ اور کمزور ڈھانچہ وجہ قرار

لاہور: کاہنہ کے علاقے میں ایک ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ سانحے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چھت گرنے کی بنیادی وجہ عمارت کی کمزور ساخت پر اضافی مٹی اور ملبہ ڈالنا قرار دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی آر گارڈر کی چھت پر بچوں کی موجودگی کے دوران مٹی ڈالنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام تھا، جس کے باعث کمزور ڈھانچہ اضافی بوجھ برداشت نہ کر سکا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے وقت ایک خاتون ٹیچر اور تقریباً 20 بچے ٹیوشن سنٹر کے اندر موجود تھے۔ اموات زیادہ تر سر پر شدید چوٹیں آنے کے باعث ہوئیں۔

رپورٹ میں تاحال کسی سرکاری ادارے کے اہلکار کی غفلت ثابت نہیں ہوئی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹیوشن سنٹرز کو بھی مقررہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

ٹیگز: