Get Alerts

وزیراعلیٰ سندھ کا گوگل کیریئر سرٹیفکیشن پروگرام کا افتتاح، 20 ہزار اسکالرشپس کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کا گوگل کیریئر سرٹیفکیشن پروگرام کا افتتاح، 20 ہزار اسکالرشپس کا اعلان

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گوگل کیریئر سرٹیفکیشن پروگرام کا افتتاح کر دیا، جس کے تحت طلبہ کے لیے 20 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیشن اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دنیا بھر میں فیصلہ سازی اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ رہا ہے، اس لیے ڈیجیٹل مہارتوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے حکومتی اور عوامی سطح پر ڈیجیٹل اسکلز کو فروغ دیا جائے گا، تاکہ انہیں روزگار اور ترقی کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایسے پروگرامز اہم کردار ادا کرتے ہیں، جن سے طلبہ عالمی معیار کی مہارتیں حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹیگز: