واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ ایران کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ خطے میں امن ہی سیاسی اور معاشی استحکام کی ضمانت بن سکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے دستبرداری کے راستے پر پیش رفت کرنا ہوگی۔ انہوں نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لیے جاری سفارتی کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔