Get Alerts

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ملاقات: خطے میں امن کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں پر پیش رفت کا جائزہ

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ملاقات: خطے میں امن کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں پر پیش رفت کا جائزہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر نے اہم ملاقات کی جس میں علاقائی امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پاکستان کی سفارتی و ثالثی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے خطے میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ   اب تک ہونے والی پیش رفت اور فریقین کے مابین تناؤ میں کمی خوش آئند ہے۔
خطے کے وسیع تر مفاد میں ضروری ہے کہ تمام فریقین جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کریں۔پاکستان کسی بھی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے فریقین کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے امن کے حصول کے لیے فریقین کے سنجیدہ عزم کو سراہتے ہوئے کہا  پاکستان امن کے لیے کوشاں تمام وفود کا خیر مقدم کرے گا اور انہیں ریاست کی جانب سے مکمل تعاون اور اعلیٰ ترین سفارتی پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا واحد مقصد خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کا قیام ہے، جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: