Get Alerts

جے ڈی وینس کی پاکستان سے روانگی: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ثالثی کوششوں کی تعریف

جے ڈی وینس کی پاکستان سے روانگی: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ثالثی کوششوں کی تعریف

اسلام آباد :امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تہران اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے تاریخی مذاکرات میں شرکت کے بعد پاکستان سے روانہ ہو گئے ہیں۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مذاکرات کے کامیاب انعقاد اور بہترین میزبانی پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
 جے ڈی وینس نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک بہترین ثالث کا کردار ادا کیا۔ امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت نے فریقین کے درمیان معاہدے کو ممکن بنانے کے لیے غیر معمولی اور مخلصانہ کوششیں کیں، جو کہ قابلِ تعریف ہیں۔
 انہوں نے اسلام آباد میں کیے گئے سکیورٹی اور سفارتی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔نور خان ایئر بیس پر امریکی وفد کو انتہائی پُروقار طریقے سے رخصت کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر نائب صدر جے ڈی وینس کو رخصت کیا۔ روانگی کے وقت بھی فریقین کے درمیان دوستانہ ماحول دیکھا گیا، جو کہ مستقبل میں مزید سفارتی رابطوں کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

ٹیگز: