لندن: برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن اور کامیاب ثالثی کی کوششوں پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ احمد آف ومبلڈن نے خصوصی طور پر اردو زبان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا، "پاکستان کا بہت بہت شکریہ"۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بہترین کام کیا، جس کا عالمی سطح پر اعتراف ہونا چاہیے۔
لارڈ احمد آف ومبلڈن نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو خطے میں امن کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مشکل حالات میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا، جسے بین الاقوامی برادری قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن کے فروغ اور تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں اور عالمی سطح پر ان کا اعتراف کیا جانا چاہیے۔