اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے پرمسرت موقع پر عسکری و سیاسی قیادت سے رابطے کیے ہیں۔ وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ٹیلیفون کر کے انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی اور سرحدوں پر مامور جوانوں کے جذبے کو سراہا۔
وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے بھی علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ انہوں نے تمام سروسز چیفس کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان افسران اور سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جو عید کے دن بھی اپنے گھروں سے دور سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
عسکری قیادت کے علاوہ وزیراعظم نے وسیع تر سیاسی رابطے بھی کیے۔ انہوں نے فون کر کے سپیکر قومی اسمبلی،تمام صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کومبارک باددی۔
وزیراعظم نے ان سیاسی و قومی رہنماؤں سے گفتگو میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور سیاسی استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔