Get Alerts

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا، کیونکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کی نمایاں کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 308 روپے 76 پیسے سے گھٹ کر 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح گھریلو صارفین کے لیے استعمال ہونے والے 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں 794 روپے 50 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت کے تحت گھریلو سلنڈر اب 3 ہزار 643 روپے 41 پیسے کے بجائے 2 ہزار 848 روپے 91 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ کویت، دبئی اور سری لنکا میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جا چکی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو پاکستان میں بھی آئندہ جائزے کے دوران پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان موجود ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

ٹیگز: