پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل شرجیل خان کے کیس کی سماعت کل کرے گا

پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل شرجیل خان کے کیس کی سماعت کل کرے گا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اینٹی کرپشن ٹربیونل (آج) جمعہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر شرجیل خان کے کیس کی سماعت کرے گا۔ شرجیل خان کی طرف سے کھیلی گئی ڈاٹ بالز کے حق میں سابق ٹیسٹ کرکٹر، صادق محمد، ڈین جونز اور محمد یوسف بیان دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شرجیل خان نے دو ڈاٹ بالز میرٹ پر کھیلی ہیں۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کے خلاف صرف ڈاٹ بالز کھیلنے کا ہی کیس نہیں بلکہ اور معاملات بھی ہیں جس کے بارے میں ٹربیونل کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فکسنگ کے معاملات سادہ نہیں ہوتے، ڈاٹ بالز سے پہلے بھی کئی معاملات تھے۔ دیکھنا یہ ہے کہ آج 2 جون کو شرجیل خان اپنا کوئی مزید گواہ پیش کریں گے یا پھر معاملہ فائنل بحث کی طرف بڑھے گا۔ خالد لطیف کے کیس کی سماعت 14جون کو ہوگی۔