عمران خان اور بشریٰ بی بی  کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن ریفرنس، سماعت 17 اپریل تک ملتوی 

عمران خان اور بشریٰ بی بی  کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن ریفرنس، سماعت 17 اپریل تک ملتوی 

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان  اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ آج کی سماعت میں احتساب عدالت نے ایک گواہ کا بیان قلمبند اور دوسرے گواہ کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا جبکہ وکلاء صفائی نے تین گواہان پر جرح بھی مکمل کرلی ۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کی۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، امجد پرویز و دیگر جبکہ پی ٹی آئی وکلاء سے بیرسٹر علی ظفر، چودھری ظہیر عباس، خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ایک گواہ کا بیان قلمبند اور دوسرے گواہ کا ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کرلیا جبکہ وکلاء صفائی نے تین گواہان پر جرح مکمل کرلی۔وکلاء صفائی کی جانب سے بشری بی بی کے طبی معائنہ اور ٹیسٹوں کیلئے بھی درخواست  دائر کردی گئی۔

 واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مجموعی طور پر 12 گواہان کے بیانات قلمبند اور 9 گواہوں پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔

مصنف کے بارے میں