پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم ملتان کا اضافہ کر گیا

پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم ملتان کا اضافہ کر گیا

لاہور:پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم کا اضافہ ہو گیا ۔چھٹی ٹیم ملتان  کی  ہو گی ۔پاکستان سپر لیگ کی مقبولیت کا چرچے زبان زد عام ہیں ۔ پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی دو ایڈیشنز میں 5 ٹیمیں شامل تھی پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اس میں منافع کے باعث انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا کہ تیسرے ایڈیشن میں ایک اور ٹیم شامل کی جائے گی ۔اب پی سی بی نے چھٹی ٹیم کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے ۔

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم 52لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی ہے اور اس کے حقوق شون گروپ نے حاصل کیے ہیں۔

اس سے پہلے پاکستان سوپر لیگ میں لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے نام سے پانچ ٹیمیں شامل ہیں۔

تیسرے ٹورنامنٹ میں ملتان کی چھٹی ٹیم بھی شامل ہوگی۔تاہم ابھی اس ٹیم کا نام فائنل نہیں گیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں