لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لے لیا ۔ نگران وزیر اعلی پنجاب کے لیئے اوریا مقبول جان کی جگہ ایاز میر کا نام تجویز کر دیا۔
فواد چوہدری نے ٹویٹ میں ایاز میر، حن عسکری اور یعقوب طاہر کے نام تجویز کئے جبکہ محمود الرشید نے اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر کے نام میڈیا کو دیئے تھے۔
PTI has proposed three names to be appointed as Caretaker Punjab CM. 1) Hassan Askari 2) Ayaz Amir 3) Yaqub Izhar... agreement on one name is expected by tomorrow evening
— Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 1, 2018
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید کا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب کی درخواست پر آج کی میٹنگ ہوئی کہ ڈیڈلاک کی پوزیشن کو ختم کیاجائے ہم نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام دیے ہیں۔توقع ہے پرسوں کی ملاقات میں کوئی حتمی نتیجہ نکل آئے ابھی اسپیکر کے ساتھ دوبارہ میٹنگ کا ٹائم طے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نگرا ن وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام پیش
واضح رہے کہ پنجاب حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر سعید کھوسہ کا نام فائنل ہوا تھا، لیکن پاکستان تحریک انصاف نے یوٹرن کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر خان کھوسہ کا نام واپس لے لیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں