سابقہ وزارت میں غیر منتخب افراد نے مداخلت کی, فواد چوہدری

 سابقہ وزارت میں غیر منتخب افراد نے مداخلت کی, فواد چوہدری
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے کہ سابقہ وزارت میں غیر منتخب افراد نے مداخلت کی ۔حکومت میں اہم فیصلے ہوجاتے ہیں کسی کو کانوں کان خبر ہی نہیں ہوتی، فیصلوں میں بڑی سیاسی کمزوریاں ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں فیصلہ سازی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، فیصلے منتخب لوگ کو کرنے چاہیے، غیر منتخب نہیں کو نہیں جبکہ وزارتیں غیر منتخب لوگوں کی وجہ سے تبدیل ہوئیں ،تحریک انصاف میں غیر منتخب اور منتخب لوگوں کے درمیان سرد جنگ ہے ، غیر منتخب افراد پر پارٹی ارکان کو اعتراضات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین نہ بنائیں انہیں بنادیا ، وہ شہباز شریف کو باہر جانے دینے کے بھی خلاف تھے۔ ان ساری چیزوں کاپارٹی پر اثر ہوتاہے۔

فواد چوہدی سول ملٹری تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا تعلقات بہترین ہیں، سول و عسکرئی ایک پیج پر ہے جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ ملک و خطے کے مفاد میں ہیں ۔