پشاور: پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کا عہدہ چھوڑنے کااعلان کردیا ۔پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف کے پی کی صدارت چھوڑنے کااعلان کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے پارٹی اور عہدے چھوڑنے کا سلسلہ گذشتہ کافی دنوں سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں کے پی سے پی ٹی آئی کی اہم شخصیت نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کااعلان کیا ہے۔
پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ میں پارٹی کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔ ان کامزیدکہنا تھا کہ میں نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا۔نو مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کرچکا ہوں۔