Get Alerts

آج کون سا ملک بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟ پون کھیرا کی مودی حکومت پر شدید تنقید

 آج کون سا ملک بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟ پون کھیرا کی مودی حکومت پر شدید تنقید

نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلکسٹی پون کھیرا نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پون کھیرا نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر سفارتی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے جبکہ بھارت تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کر دی ہیں اور کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ روس نے پاکستان کے ساتھ 2.6 بلین ڈالر کے معاہدے کیے ہیں، اور خلیجی ممالک بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کر رہے ہیں۔

پون کھیرا نے مودی سے سوال کیا کہ آج کون سا ملک بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے اور بھارت کی سفارتی و سلامتی پالیسی پر سوال اٹھانے والوں کو غدار قرار دیا جاتا ہے۔

دفاعی تجزیہ کار نے بھی کہا کہ آپریشن سندور کے بعد پاکستان نے سفارتی میدان میں بڑی فتح حاصل کی ہے اور بھارت اپنی شکست چھپا نہیں سکتا۔

ٹیگز: