لاہور : پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کو سیریز میں پہلے ہی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، اور آج کا میچ سیریز کا آخری مقابلہ ہے۔