Get Alerts

گلگت بلتستان انتخابی دنگل: شگر میں بلاول بھٹو کا پاور شو، سکردو میں خواجہ سعد رفیق کا ن لیگ کی ترقیاتی کارکردگی کا دعویٰ

گلگت بلتستان انتخابی دنگل: شگر میں بلاول بھٹو کا پاور شو، سکردو میں خواجہ سعد رفیق کا ن لیگ کی ترقیاتی کارکردگی کا دعویٰ

سکردو:گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں سیاسی درجہ حرارت انتہائی بڑھ گیا ہے، جہاں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت بنانے کے لیے کڑا مقابلہ جاری ہے۔ دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں نے ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے خطے میں انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے سکردو میں پارٹی مہم کی کمان سنبھالتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں حقیقی ترقی صرف ن لیگ کے ادوار میں ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ماضی میں میاں نواز شریف کی منتخب حکومتوں میں بار بار مداخلت کر کے انہیں گرایا نہ جاتا، تو آج پاکستان کی تقدیر بدلی ہوئی ہوتی۔

دوسری طرف، پاکستان پیپلز پارٹی آج ضلع شگر میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے۔ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سکردو پہنچ چکے ہیں، جہاں سے وہ شگر کے بڑے انتخابی جلسے کی قیادت کریں گے۔ پارٹی کے انتخابی شیڈول کے مطابق، شگر میں پاور شو کے بعد بلاول بھٹو زرداری چلاس، غذر اور گلگت میں بھی بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے، جس نے انتخابی دنگل کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے۔

ٹیگز: