سکردو:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کی مہم کے سلسلے میں اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری خطے میں پارٹی کی انتخابی مہم کو تیز کرنے کے لیے خود میدان میں اترے ہیں۔
شیڈول کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی آج ضلع شگر کی تحصیل گلاب پور میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جہاں وہ اپنے حامیوں اور ووٹرز کے سامنے پارٹی کا منشور رکھیں گے۔
گلاب پور کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری کے دورے میں چلاس، غذر اور گلگت بھی شامل ہیں، جہاں وہ یکے بعد دیگرے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کا یہ دورہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔