چند گھنٹوں میں پی سی بی نے کروڑوں کمالیے

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوتی ختم ہوگئی اور چند گھنٹوں میں پی سی بی نے16کروڑروپے کمالیے۔

چند گھنٹوں میں پی سی بی نے کروڑوں کمالیے

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوتی ختم ہوگئی اور چند گھنٹوں میں پی سی بی نے16کروڑروپے کمالیے۔پی ایس ایل فائنل کے25 ہزار ایک سوٹکٹ میں سب سے زیادہ عمران خان، فضل محمود انکلوژرز سے 6کروڑ کی آمدنی ہوئی۔

 

وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژر کے ٹکٹس سے72 لاکھ روپے حاصل کئے دونوں انکلوژرپنجاب اوروفاقی حکومت نے سب سے پہلےخرید لیے ۔

عبدالقادر اور راجاز انکلوژر سے4کروڑ روپے ملے جبکہ 500روپے والے سعید انور، سرفراز نواز انکلوژر سے 30لاکھ ملے۔