امریکا میں مسلمان خواتین کا حجاب اتروانے پر پولیس، انتظامیہ کو ہرجانہ

امریکا میں مسلمان خواتین کا حجاب اتروانے پر پولیس، انتظامیہ کو ہرجانہ

نیویورک: امریکا میں تین مسلمان خواتین کا زبردستی حجاب اتروانے پر پولیس اور انتظامیہ ایک لاکھ اسی ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق 2012 اور 2015ء میں گرفتاری کے بعد نیویارک کی پولیس نے ان خواتین کو حجاب اتروا کر ملزمان کے طور پر تصاویر لی تھیں۔ نیویارک پولیس کے اس عمل کو مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پولیس اور نیویارک انتظامیہ پر ہرجانہ دائر کیا گیا۔

بروکلین کی وفاقی عدالت میں فریقین کے مابین معاملات طے پانے کے بعد تینوں خواتین کو ساٹھ ساٹھ ہزار ڈالر یا تقریبا چھیاسٹھ لاکھ روپے فی کس ادا کیے جائیں گے۔ گرفتار خواتین میں سے ایک کو ہراساں کرنے اور دوسری کو پارکنگ کے جھگڑے پر حراست میں لیا گیا تھا۔