آرمی چیف کا راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

 آرمی چیف کا راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ
کیپشن: آرمی چیف کا راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ
سورس: فوٹو/بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے ورکشاپ کی مختلف سہولیات کا معائنہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ورکشاپ پہنچنے پر چیف آف لاجسٹک سیل لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی کی خصوصی ٹرانسپورٹ کی دیکھ بھال کا بھی جائزہ لیا۔

آرمی چیف کو مختلف سہولیات اور گاڑیوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور انہوں نے گاڑیوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے جدید انجینئرنگ معیار کو قائم رکھنے کے حوالے سے بھی تعریف کی۔

ادھر انسداد دہشتگردی مرکز پبی میں چوتھے انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ 2021 کا آغاز ہو گیا۔ مقابلوں میں پاکستان آرمی کی 8 ٹیمیں اور8 دوست ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔

مقابلوں میں اردن، سری لنکا، ترکی اور آذر بائیجان کی ٹیمیں بھی شامل ہیں جبکہ مراکش، انڈونیشیا، قازقستان کی ٹیمیں آبزرور کے طور پر شریک ہیں۔

مقابلے تین روز تک جاری رہیں گے جبکہ مقابلوں کا مقصد جسمانی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا جائزہ لینا اور اپنی حقیقی زمینی صورتحال کے چیلنج سے نمٹنا بھی ہے۔