چیف جسٹس نے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا: عمران خان ، جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان 

چیف جسٹس نے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا: عمران خان ، جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ہمارے موقف کی تائید کردی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ عدالتی فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کا بول بالا ہوا ہے۔ اس لیے اب ہم جیل بھرو تحریک معطل کر رہے ہیں۔ 

عمران خان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک معطل کرکے ہم پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات میں جا رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں