سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کااعلان

سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کااعلان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کااعلان کردیا، پولنگ 14 مارچ کو ہوگی۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ ارکان کے دیگر ایوانوں کے رکن منتخب ہونے پر 6نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں۔

سینیٹ میں اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو، بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ 

گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری انتخاب کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں