لاہور : ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے نتیجے میں پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 156 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے بڑی تعداد میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر مجموعی طور پر 22 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی 18 بین الاقوامی پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ملتان، سیالکوٹ، پشاور اور کوئٹہ ائیرپورٹس سے مشرق وسطیٰ جانے والی متعدد پروازیں بھی منسوخ کی گئیں، جس سے مقامی مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
کراچی سے بھی مشرق وسطیٰ کے مختلف شہروں کے لیے پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اس صورت حال کے باعث، مسافروں کو فلائٹس کے وقت میں تبدیلی اور متبادل پروازوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔