Get Alerts

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے فلائٹ آپریشن میں بہتری، 40 پروازیں منسوخ

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے فلائٹ آپریشن میں بہتری، 40 پروازیں منسوخ

کراچی/اسلام آباد: پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن میں بہتری آ رہی ہے، تاہم آج ملک بھر سے 40 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق العین سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے لیے 10 پروازیں متوقع ہیں، جبکہ دوحہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں شیڈول کے مطابق روانہ ہوں گی۔

کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظہبی اور دبئی کی 13 پروازیں منسوخ کی گئیں، اس کے علاوہ لاہور کی 8، اسلام آباد کی 7، پشاور کی 10 اور ملتان کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہوئیں۔

ٹیگز: