Get Alerts

مشرقِ وسطیٰ میں جنگی جنون: ایران، اسرائیل اور عراق سمیت 4 ممالک کی فضائی حدود بند، عالمی فلائٹ آپریشن درہم برہم، پروازیں منسوخ

مشرقِ وسطیٰ میں جنگی جنون: ایران، اسرائیل اور عراق سمیت 4 ممالک کی فضائی حدود بند، عالمی فلائٹ آپریشن درہم برہم، پروازیں منسوخ

دبئی/تہران : ایران اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست عسکری تصادم اور بحرین پر ہونے والے حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ کا فضائی نظام شدید بحران کا شکار ہو گیا ہے۔ جنگی صورتحال کے پیشِ نظر ایران، اسرائیل، عراق اور قطر نے اپنی فضائی حدود ہر قسم کی سویلین پروازوں کے لیے مکمل طور پر بند کر دی ہیں، جس سے یورپ، ایشیا اور خلیج کو ملانے والا اہم ترین فضائی راستہ مسدود ہو گیا ہے۔
حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی ایئرلائنز نے ہنگامی بنیادوں پر اپنے شیڈول تبدیل کر دیے ہیں۔    اسرائیل، ایران اور عراق نے اپنی فضائی حدود بند کر کے تمام آنے والی پروازوں کا رخ موڑ دیا ہے۔ ایران نے بعض علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
  دبئی ایئرپورٹ معمول کے مطابق کھلا ہے، تاہم ایمریٹس نے ایرانی اور عراقی فضائی حدود سے بچنے کے لیے یورپ اور ایشیا کے درمیان پروازوں کے راستے بدل دیے ہیں۔
قطر ایئرویز ، دوحہ کا حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کھلا ہے، لیکن ایران کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں اور شیڈول میں تاخیر متوقع ہے۔اتحاد ایئرویز،  ابوظہبی سے چلنے والی پروازوں کے لیے متبادل اور طویل روٹس اختیار کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: