Get Alerts

ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت: شہنشاہ نقوی کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت: شہنشاہ نقوی کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

اسلام آباد: معروف عالمِ دین شہنشاہ نقوی نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے پرامن رہنے اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

میڈیا بیان میں  انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اخلاقی اور سفارتی سطح پر ایران کی حمایت کی ہے اور موجودہ حالات میں بھی ذمہ دارانہ مؤقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کو “سعادت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ امتِ مسلمہ کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔

شہنشاہ نقوی نے عوام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی قسم کی شدت پسندی یا انتشار سے گریز کریں اور پرامن رہتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اور دنیا بھر کے مظلوم عوام اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں اتحاد، بردباری اور دانشمندی کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

ٹیگز: