تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر سنتے ہی ملک بھر میں شدید جذباتی مناظر دیکھے گئے۔ ایرانی عوام مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے، جبکہ خواتین زارو قطار روتی رہیں۔
اصفہان کے امام خمینی سکوائر میں ہزاروں افراد جمع ہوگئے اور مشہد میں عوام نے دھاڑیں مار مار کر رونا شروع کر دیا، جس سے ملک بھر میں جذباتی ماحول پیدا ہوگیا۔
ایرانی حکام کے مطابق سپریم لیڈر کی نماز جنازہ آج تہران یونیورسٹی میں ادا کی جائے گی، جس میں اعلیٰ حکام اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔