کراچی:عمران خان نے ممتاز بھٹو کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی

کراچی:عمران خان نے ممتاز بھٹو کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی

کراچی: تحریک انصاف نے سندھ میں قدم جمانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔ عمران خان نےممتاز بھٹو سے ملاقات کی اور بھائی کے انتقال پر تعزیت کی ۔ پارٹی میں شمولیت کی پیش بھی کر دی ۔سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی ٹیم کا حصہ بننے کی پیش کش بھی کر دی۔تاہم ممتاز بھٹو نے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا وعدہ کر لیا۔
پی ٹی آئی نے سندھ پر نظریں گاڑ لیں
شاہ محمود قریشی کی نظر میں سندھ تبدیلی کیلئے تیار ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ ممتاز بھٹو سے ملاقات کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں، صرف تعزیت کیلئے آئے ہیں۔انہوں نے بھارتی تاجر کی وزیراعظم سے ملاقات پر تشویش ظاہر کی اور کہا ڈان لیکس پر جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،،حکومت تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائے ،اس سے پہلے عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کراچی کا اجلاس ہوا جس میں تنظیم سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کو فعال اور متحرک بنانے کیلئے مختلف امور پر غور بھی کیا گیا۔

بریں ازاں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  کراچی میں تقریب میں آئے تو بجلی چلی گئی،شرکا نے گو نواز گو کے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔عمران خان تقریب میں آئے تو بجلی چلی گئی۔

مصنف کے بارے میں