پاکستان یا لیگز ،یو اے ای کیلیے فیصلے کی گھڑی قریب آ گئی

پاکستان یا لیگز ،یو اے ای کیلیے فیصلے کی گھڑی قریب آ گئی
کیپشن: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ، فوٹؤ فائل

لاہور: یواے ای میں لیگز کی بہتات اور بھاری اخراجات کی وجہ سے پی سی بی اماراتی کرکٹ بورڈ حکام کے سامنے چند مطالبات رکھ چکا ہے۔ ’’کرک انفو‘‘ کے مطابق وہاں ایشیا کپ ستمبر میں شروع ہوگا،اکتوبر میں افغانستان کی نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ ہونا ہے،دسمبر میں ٹی 10لیگ کا دوسرا ایڈیشن بھی یواے ای میں ہوگا، جنوری میں عریبیئن ٹی ٹوئنٹی لیگ کا پروگرام ہے،پی ایس ایل کے میچز فروری مارچ میں ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان مخالف بیان پر گوتم گھمبیر کو بد ترین خطاب مل گیا
 
 پاکستان کو رواں سال کے آخر میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی میزبانی امارات کے وینیوز پر ہی کرنا ہے،اس دوران تینوں فارمیٹ کے میچز کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کا سب سے بڑا اعتراض یہ ہے کہ پاکستان ٹیم کی انٹرنیشنل مصروفیات کے دوران شیڈول لیگز سے متصادم ہونے کی وجہ سے اس کے میچز کی قدر قیمت کم اور مالی نقصان زیادہ ہوگا،اس صورتحال میں بورڈکا مطالبہ ہے کہ اگر پاکستان کے سوا دیگر سرگرمیاں ضروری ہیں تو اپریل سے اکتوبر کے درمیان شیڈول کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے منگنی کرلی
  

 ای سی بی حکام اس حوالے سے بات چیت کیلیے رواں ہفتے سر جوڑ کر بیٹھیں گے،دوسری جانب کوئی حوصلہ افزا جواب نہ ملنے کی صورت میں متبادل نیوٹرل وینیوز پر پی سی بی پہلے ہی غور کررہا ہے۔ان میں سے ملائیشیا کا تو چیئرمین بورڈ نجم سیٹھی دورہ بھی کرچکے ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں