وزیراعظم شہبازشریف کی غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپسی

وزیراعظم شہبازشریف کی غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپسی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دو رہ مکمل کیا جہاؐں سے مختصر دورہ پر  متحدہ عرب امارات  پہنچے اور  اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اور اب وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سعودی عرب کا تین روزہ دورہ اور عمرے کی ادائیگی کی تکمیل کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان آمد سے قبل وزیر اعظم نے ابوظہبی میں مختصر قیام کیا۔ دورۂ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم نے روضۂ رسول ﷺ پر بھی حاضری دی۔
یہ بھی پڑھیں:

قبل ازیں جدہ میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور ابوظہبی میں مختصر قیام کے دوران اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے بھی ملاقات ہوئی جس کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔
سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات، حج اور عمرہ کے معاملات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ دورۂ سعودی عرب کی تکمیل کے بعد وزیر اعظم ابوظہبی کیلئے روانہ ہو گئے تھے۔ 
قبل ازیں  وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور مکہ مکرمہ میں  عمرے کی ادائیگی مکمل کی۔ دورۂ سعودی عرب کے موقعے پر وزیر اعظم کو سعودی فوج کی جانب سے گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں