حکومت کا عمران خان کو گرفتار کرنے کا عندیہ

حکومت کا عمران خان کو گرفتار کرنے کا عندیہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو ’فتنہ‘ قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ  نے اپنے بیان میں کہا کہ مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ایک منصوبہ بندی کے تحت مسجد نبوی میں نعرے لگانے پر اکسایا گیا۔

واضح رہے کہ فیصل آباد کے مدینہ ٹاؤن تھانے میں مسجد نبوی میں احتجاج کرنے پر درجنوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، شیخ رشید، شہباز گل، قاسم سوری اور اعجاز الحق کو نامزد کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں نے مسجد نبوی میں پاکستانی وفد کے خلاف نعرے لگائے۔ ان نعروں نے دنیا میں اسلام کے امیج کو داغدار کیا۔

خؒیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں