Get Alerts

امریکہ نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے کر لیا

امریکہ نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے کر لیا

واشنگٹن: امریکہ نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر مالیت کے ایک دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت بھارت کو سمندری نگرانی کا جدید سافٹ ویئر اور تربیت فراہم کی جائے گی۔

یہ منظوری ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (DSCA) کی جانب سے دی گئی، جس کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ جنوبی ایشیا میں استحکام لانے میں مدد دے گا اور خطے میں فوجی توازن کو متاثر نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ بھارت حالیہ برسوں میں اپنے دفاعی نظام کو جدید بنانے کے لیے سرگرم ہے۔ اس سے قبل بھارت نے فرانس سے 26 رافیل طیاروں کی خریداری کے لیے 630 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔

ٹیگز: