Get Alerts

پہلگام حملہ: لیک دستاویزات میں بھارتی ایجنسی "را" کے ملوث ہونے کا انکشاف

پہلگام حملہ: لیک دستاویزات میں بھارتی ایجنسی

اسلام آباد:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر لیک ہونے والی مبینہ خفیہ دستاویزات میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی "را" پر پہلگام حملے کو ایک "فالس فلیگ" آپریشن کے طور پر منصوبہ بندی کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان دستاویزات کے مطابق حملے کا مقصد پاکستان پر الزام لگا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا اور عالمی ہمدردی حاصل کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق، دستاویزات میں حملے کے بیانیے کو غیر مسلموں پر حملہ ظاہر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، اور حملے کے 36 گھنٹے بعد پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کو ذمہ دار ٹھہرانے کی تجویز دی گئی تھی۔ تاہم بھارتی میڈیا نے جلد بازی میں پاکستان پر الزام لگا کر اس منصوبے کو بے نقاب کر دیا۔

اس مبینہ لیک میں میڈیا مہم، جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، اور حملے کے گواہوں کی تیاری جیسے منصوبوں کا بھی ذکر موجود ہے۔ دفاعی ماہرین نے ان دستاویزات کی بنیاد پر مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو اس واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرنی چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق ابھی تک بھارتی حکومت یا "را" کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باقاعدہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ٹیگز: