لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو زبردست شکست دیتے ہوئے 87 رنز سے فتح حاصل کر لی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 205 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ جواب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم صرف 16.1 اوورز میں 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
اس فتح کے ساتھ کراچی کنگز نے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ کراچی کی ٹیم نے اب تک 7 میچز کھیلے، جن میں سے 4 جیتے اور 3 میں شکست کا سامنا کیا۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے، ٹیم نے 8 میچز کھیل کر صرف 1 فتح حاصل کی جبکہ 7 میچز ہار چکی ہے، جس کے باعث وہ ٹیبل کے سب سے نچلے مقام پر پہنچ گئی ہے۔