Get Alerts

پاک چین اقتصادی تعلقات میں نئی پیشرفت: صدر آصف زرداری کی موجودگی میں تعمیرات اور میڈیکل ٹیکنالوجی سمیت اہم معاہدوں پر دستخط

پاک چین اقتصادی تعلقات میں نئی پیشرفت: صدر آصف زرداری کی موجودگی میں تعمیرات اور میڈیکل ٹیکنالوجی سمیت اہم معاہدوں پر دستخط

سانیا، چین : صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے دورہ چین کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے باب روشن ہو گئے۔ سانیا میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان تعمیراتی مشینری، میڈیکل ٹیکنالوجی اور صحتِ حیوانات سے متعلق متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔صدر آصف علی زرداری کی زیرِ نگرانی طے پانے والے ان معاہدوں میں تین بڑے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔اس  میں پاکستان میں انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی کے لیے جدید چینی مشینری کی فراہمی،      لائیو سٹاک کے شعبے میں تحقیق اور بہتری کے لیے تعاون،     میڈیکل ٹیکنالوجی: طبی شعبے میں جدید آلات اور ٹیکنالوجی کی منتقلی شامل تھا۔
تقریب کے دوران پاکستان کی جانب سے الحسن ٹریڈ اسٹیبلشمنٹ اور چین کی معروف کمپنی سینی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ علاوہ ازیں، ہینان جیالونگ انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی باہمی تعاون کا سمجھوتہ طے پایا۔ پاکستان کی جانب سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا جبکہ چینی اداروں کی جانب سے نائب صدر سینی گروپ اور دیگر اعلیٰ حکام نے دستخط کیے۔


تقریب کے دوران پاک چین دوستی کے 75 سالہ سفر پر مبنی ایک خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترنے والے برادرانہ تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کریں گے اور پاکستانی معیشت میں جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کا سبب بنیں گے۔

ٹیگز: