راولپنڈی: پاکستان موٹر ریلی گوادر کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک منصوبہ اس وقت کامیاب ہو گا جب یہ بلوچستان کو اس کے صحیح مقام پر لے جائے گا۔
PakMotorRally concluded at Gwadar. "Pakistanis are peace & sports loving resilient nation, bound to rise despite all challenges" COAS.(1/2) pic.twitter.com/Wjys4IcTvR
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) October 31, 2017
آرمی بلوچستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی اور خنجراب سے گوادر تک ہر پاکستانی ملک میں امن اور ترقی دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ موٹر ریلی پاکستان کے امن اور استحکام کی جانب ایک قدم ہے۔
"CPEC will be truly successful when it lifts Bln to its rightful place. Army shall extend full support for its socio-eco dev" COAS. (2/2) pic.twitter.com/05DYBfVOZ0
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) October 31, 2017
قبل ازیں اسلام آباد میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات کی جس میں پاک ایران سرحدی امور، دفاعی حکام کے دوروں اور خطے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں