پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے:آصف علی زرداری

 پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے:آصف علی زرداری


اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے حکومت کی معاشی پالیسی غریب دشمن ہے ٗ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ حکومت کی عوامی مسائل میں عدم دلچسپی ہے ۔


ایک بیان میں انہوں نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پٹرول مضوعات میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے اس سے مہنگائی بڑے گی حکومت کی معاشی پالیسی غریب دشمن ہے حکومت غریب عوام کا خون نچوڑ رہی ہے ۔


انہوں نے کہا کہ آئے دن پٹرول مصنوعات میں اضافے سے شہری پریشان ہے اور میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پٹرول کی قمیتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ۔