پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا

پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور : پہلے ٹی ٹوینٹی میں نیوزی لینڈ کی بھارت کے ہاتھوں شکست نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سریز جاری ہے جس کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم اس کا فائدہ ٹی 20 ریکنگ میں پاکستان کو ہوا۔پاکستان کی ٹیم پہلی مرتبہ ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ پہلے سے تنزلی کا شکار ہو کر 4پوائنٹس کی کمی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ پاکستان 124پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ بھارت 118پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز اور چوتھے نمبر پر انگلینڈ ہے۔


واضح رہے کہ بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 53رنز سے شکست دے دی ہے۔