ایشیا کپ میں بدترین کارکردگی کے باوجود پاکستان ون ڈے رینکنگ میں پھر پہلے نمبر پر آگیا

ایشیا کپ میں بدترین کارکردگی کے باوجود پاکستان ون ڈے رینکنگ میں پھر پہلے نمبر پر آگیا

دبئی: ایشیا کپ میں بدترین کارکردگی اور سپر فور مرحلے میں نیچے سے پہلے نمبر پر آنے کے باوجود پاکستانی ٹیم ایک مرتبہ پھر آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔ آسٹریلیا کی جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کی وجہ سے پاکستان پہلے نمبر پر آیا۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے آج جاری کردہ رینکگ کے مطابق پاکستان 115 ریٹنگ کے ساتھ ون ڈے کی بہترین ٹیم ہے اور پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت 115 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا تیسرے، جنوبی افریقا چوتھے، انگلینڈ پانچویں ،نیوزی لینڈ چھٹے ، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں ،افغانستان نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔ 

مصنف کے بارے میں