ویلڈن بابر الیون : پاکستان ایک مرتبہ پھر ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا

ویلڈن بابر الیون : پاکستان ایک مرتبہ پھر ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا

کولمبو: پاکستان نے افغانستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی ہے اور عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ رواں سال یہ دوسرا موقع ہے کہ پاکستان ون ڈے آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق تیسرے میچ میں فتح کے ساتھ پاکستان ون ڈے کی  آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگیا ہے۔ 

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے 116 جبکہ نمبر ون ٹیم آسٹریلیا کے 118 پوائنٹس تھے۔ افغانستان کے خلاف گرین شرٹس کی فتح سے اس کے پوائنٹس کی تعداد 119 ہو گئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں