Get Alerts

برازیل میں کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا پانے والے لولا ڈی سلوا دوبارہ صدر منتخب

برازیل میں کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا پانے والے لولا ڈی سلوا دوبارہ صدر منتخب

براسیلیا: برازیل میں کرپشن اور منی لانڈرنگ پر 10 سال قید کی سزا پانے والے لولا ڈی سلوا دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ۔

خبرایجنسی کے مطابق سابق صدر لولا ڈی سلوا نے موجودہ صدر اور دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے بولسونارو کے خلاف 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ۔

بولسونارو برازیل کے 1985 کے بعد سے دوبارہ منتخب نہ ہونے والے پہلے صدر ہیں ۔ لولاڈی سلوا نے اپنے مدمقابل بولسونارو کیخلاف 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ۔ لولاڈی سلوا 2003 سے 2010 تک بھی برازیل کے صدر رہ چکے ہیں ۔ لولاڈی سلوا کو سپریم کورٹ نے 2019 میں نظر بندی سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔

ٹیگز: