Get Alerts

برازیل کے صدر لولا داسیلوا کاامریکی درآمدی محصولات پر شدید اعتراض

برازیل کے صدر لولا داسیلوا کاامریکی درآمدی محصولات پر شدید اعتراض

برازیل :برازیل کے صدر لوئیز ایناسیو لولا داسیلوا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برازیلی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی محصولات عائد کرنے کے اعلان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل کسی بھی غیر ملکی طاقت کے احکامات ماننے والا ملک نہیں ہے۔

صدر لولا نے امریکی محصولات کو ناجائز اور زبردستی کا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ برازیل اپنی خودمختاری کا دفاع کرے گا اور ایسے فیصلوں کا مناسب جواب دے گا۔

ٹرمپ کی جانب سے اگست سے نافذ کیے جانے والے یہ محصولات دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات میں کشیدگی بڑھانے کا سبب بنے ہیں۔

چند دن پہلے صدر لولا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک جارحانہ اور سامراجی حکمران کہا تھا جسے عالمی برادری مزید برداشت نہیں کر سکتی۔

ٹیگز: