ملک کا آئندہ وزیر اعظم نواز شریف نہیں پیپلز پارٹی کا ہو گا: آصف زرداری

 ملک کا آئندہ وزیر اعظم نواز شریف نہیں پیپلز پارٹی کا ہو گا: آصف زرداری
سورس: File

نواب شاہ:  سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ بنا کر شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا لیکن انہوں نے عوام کے لئے کام نہیں کیا۔

 سابق صدر آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس میں عمائدین شہر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اب نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دوں گا اب ملک کا آئندہ وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مسلسل انتخابی کامیابیاں عوام کے اعتماد کا مظہر ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی سے کشمیر تک پیپلز پارٹی ایک زندہ حقیقت ہے، عوام کی حمایت سے پیپلز پارٹی حکومت قائم کرے گی۔

مصنف کے بارے میں