Get Alerts

سعودی حکومت نے عمرہ ویزے کی مدت ایک ماہ مقرر کر دی

سعودی حکومت نے عمرہ ویزے کی مدت ایک ماہ مقرر کر دی

ریاض:سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ویزے کی مدتِ کار 3 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی ہے، جو ویزا جاری ہونے کی تاریخ سے شمار ہوگی۔ نئی ترامیم اگلے ہفتے سے نافذ العمل ہوں گی، اور اگر کوئی زائر ویزا جاری ہونے کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہیں ہوتا تو اس کا ویزا منسوخ ہو جائے گا۔

تاہم، ویزے کی مدت میں کمی زائر کے ملک میں قیام کی اجازت شدہ مدت پر اثر نہیں ڈالے گی، اور تمام عمرہ زائرین کو سعودی عرب میں 3 ماہ تک قیام کی اجازت ہوگی۔

قومی کمیٹی برائے عمرہ و زیارت کے مشیر احمد باجعفر کے مطابق یہ اقدام مقدس شہروں میں زائرین کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ریاض نے عمرہ کے ضوابط مزید سخت کر دیے تھے، جن میں رہائش کی پیشگی بکنگ اور آمد پر نقل و حمل کی تصدیق لازمی قرار دی گئی تھی۔

سعودی عرب نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ تمام اقسام کے ویزوں کے حامل افراد بھی اپنے قیام کے دوران عمرہ ادا کرنے کے اہل ہیں۔

ٹیگز: